1-Ham nay dekhi hai un aankhon ki mehakti khushbu
ہم نے دیکھی ہے
ان آنکھوں کی مہکتی خوشبو
ہاتھ سے چھو کے اسے
رشتوں کا الزام نہ دو
صرف احساس ہے یہ
روح سے محسوس کرو
پیار کو پیار ہی رہنے دو
کوئی نام نہ دو
ہم نے دیکھی ہے
ان آنکھوں کی مہکتی خوشبو
ہاتھ سے چھو کے اسے
رشتوں کا الزام نہ دو
ہم نے دیکھی ہے
پیار کوئی بول نہیں
پیار آواز نہیں
ایک خاموشی ہے
سنتی ہے کہا کرتی ہے
نہ یہ بجھتی ہے
نہ رکتی ہے
نہ
ٹھہری ہے کہیں
نور کی بوند ہے
صدیوں سے بہا کرتی ہے
صرف احساس ہے یہ
روح سے محسوس کرو
پیار کو پیار ہی رہنے دو
کوئی نام نہ دو
ہم نے دیکھی ہے
ان آنکھوں کی مہکتی خوشبو
ہاتھ سے چھو کے اسے
رشتوں کا الزام نہ دو
ہم نے دیکھی ہے
مسکراہٹ سی کھلی رہتی ہے
آنکھوں میں کہیں
اور پلکوں پہ
اجالے سے جھکے رہتے ہیں
ہونٹ کچھ کہتے نہیں
آپ سے ہوںٹوں پہ مگر
کتنے خاموش سے افسانے
رکے رہتے ہیں
صرف احساس ہے یہ
روح سے محسوس کرو
پیار کو پیار ہی رہنے دو
کوئی نام نہ دو
ہم نے دیکھی ہے
ان آنکھوں کی مہکتی خوشبو
ہاتھ سے چھو کے اسے
رشتوں کا الزام نہ دو
ہم نے دیکھی ہے
2-Meray mehboob qiamat ho gi
میرے محبوب قیامت ہو گی
آج رسوا تیری گلیوں میں
محبت ہو گی
نام نکلے گا تیرا ہی لب سے
جان جب اس دل ناکام سے
رخصت ہو گی
میرے محبوب
میرے صنم کے در سے اگر
باد صبا ہو تیرا گزر
کہنا ستم گر
کچھ ہے خبر
تیرا نام لیا
جب تک بھی جیا
اے شمع تیرا پروانہ
جس سے اب تک
تجھے نفرت ہو گی
آج رسوا تیری گلیوں میں
محبت ہو گی
میرے محبوب قیامت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں
محبت ہو گی
میرے محبوب
تیری گلی میں آتا صنم
نغمہ وفا کا گاتا صنم
تجھ سے سنا نہ جاتا صنم
پھر آج ادھر
آیا ہوں مگر
یہ کہنے میں دیوانہ
ختم بس آج یہ وحشت ہو گی
آج رسوا تیری گلیوں میں
محبت ہو گی
میرے محبوب
میری طرح تو آہیں بھرے
تو بھی کسی سے پیار کرے
اور رہے وہ
تجھ سے پرے
تو نے او صنم
ڈھائے ہیں ستم
تو یہ تو بھول نہ جانا
کہ نہ تجھ پہ بھی عنایت ہو گی
آج رسوا تیری گلیوں میں
محبت ہو گی
میرے محبوب قیامت ہوگی
آج رسوا تیری گلیوں میں
محبت ہو گی
میری نظریں تو گلہ کرتی ہیں
تیرے دل کو بھی
صنم
تجھ سے شکایت ہو گی
میرے محبوب
3-Aap ki nazron nay samjha piyar kay qabil mujhay
4-Teray bina zindagi say koi shikwa
5-Zindagi key safar mein guzar jatay hein jo maqam
6-Geet gata hoon mein muskarata hoon mein
7-Chalay thay saath mil kar
8-Chhu lenay do nazuk honton ko
9-Yey dil tum bin kahin lagta nahin
10-Patthar kay sanam

By Amjad Izhar
Contact: amjad.izhar@gmail.com
https://amjadizhar.blog
Affiliate Disclosure: This blog may contain affiliate links, which means I may earn a small commission if you click on the link and make a purchase. This comes at no additional cost to you. I only recommend products or services that I believe will add value to my readers. Your support helps keep this blog running and allows me to continue providing you with quality content. Thank you for your support!

Leave a comment